بلوچستان اسوقت پاکستان کا سب سے پرامن علاقہ ہے،کہدہ بابر
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینٹر کہدہ بابر نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں بلوچستان اسوقت پاکستان کا سب سے پرامن علاقہ ہے،ہمیشہ سے مکران کی بجلی ایران سے آتی ہے،ایران میں بجلی کا مسئلہ ہے،گوادر میں ایک چینی کول پاور پلانٹ لگانا چاہ رہی ہے،ایک جرمن کمپنی سولر پروجیکٹ لگانا چاہتی ہے جس کے لئے جگہ بھی خریدی گئی،گوادر میں سولر پروجیکٹ میں وفاقی اداروں کی جانب سے رکاو ٹیں ڈالی جارہی ہے،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گوادر انڈسٹری نہیں جارہی،بجلی کی مکمل عدم فراہمی کی وجہ سے سی پیک پروجیکٹ التواء کا شکار ہے،وفاقی حکومت واضح کرے کہ وہ کیونکہ پولیشن فری انرجی میں روکاٹ بنی ہے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے معاملہ سینٹ توانائی کمیٹی کے سپرد کردیا۔
Load/Hide Comments


