کوئٹہ گردو نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے بلکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں،پیر کے روز کوئٹہ،پشین،قلعہ عبدااللہ،سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم بہار کے برشوں کا سلسلہ جاری رہا بارش کے باعث جہاں نشیبی علاقے زیر آب آگئے وہی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی،بارش کی وجہ سے موسم ایک مرتبہ پھر سرد ہو گیا ہے اور عوام نے گرم کپڑے نکال لئے ہیں،سال رواں کے دوران ہونے والے بارشوں کو زرعی ماہرین خشکابہ اور سیلابہ فصلوں کے لئے نیک شگون قرار دے رہے ہیں بلکہ ان کو امید ہے کہ اس سال ہونے والی برفباری اور بارشوں کے باعث انڈر گرانڈ پانی کا گراف بھی اوپر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں