نیب پہلے اپنے چیئرمین اور افسران کا احتساب کرے: سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب پہلے چیئرمین نیب اور اپنے افسران کا احتساب کرے۔
سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاست دانوں،کاروباری افراد اور عام شہریوں کا نیب کے ہاتھوں میڈیا ٹرائل بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے نیب نے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ کن شرائط پر معاہدہ کیا، اسکینڈل سےکس نےفائدہ حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں