پی ڈی ایم کی حکومت گرانے کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی: گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت گرانے کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کی اور سیاست سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی، اپوزیشن اپنی تسلی کر لے لیکن عمران خان ہی 2023 تک وزیر اعظم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم اب محفوظ راستے کی تلاش میں ہے، عوام منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ساتھ نہیں ہے۔ؕ
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم دیکھے گی کہ سینیٹ انتخابات میں بھی تحر یک انصاف جیتے گی۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کر نے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے، اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے۔


