راولپنڈی، ایم ایس سی طالبہ سے زیادتی کے ملزم قاسم جہانگیر کو سزائے موت

راولپنڈی :ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے ایم ایس سی طالبہ کے اغوا، زیادتی اورویڈیو سکینڈل میں نامزد ملزم قاسم جہانگیر کو الزام ثابت ہونے پرمختلف دفعات کے تحت مجموعی طورپر سزائے موت،عمر قید،3سال قید اور35لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے عدالت نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے علاوہ10لاکھ روپے ہرجانہ بھی متاثرہ طالبہ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے قاسم جہانگیر نامی ملزم نے اپنی مبینہ بہن کرن جہانگیرکے ساتھ مل کر ایم ایس سی کی طالبہ کو اغوا کیا تھا اور کالی مکان میں لے جاکر اس سے زیادتی کے دوران ویڈیو بنا لی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں