سندھ میں 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا
کراچی: سندھ میں 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔ ویکسین کیلئےکراچی میں 9 اور دیگر 5 شہروں میں ایک ایک سینٹر بنائے گئے ہیں۔
کراچی کے ضلع وسطی، شرقی میں دو، دو، کورنگی ملیر، غربی میں ایک، ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص، حیدر آباد میں بھی ایک، ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔ ویکسینیشن سینٹرز میں تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا۔
چینی، برطانوی اور روسی کمپنیوں سے ویکسین کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔ آئندہ ماہ کے شروع میں ویکسین ملنے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


