سعودی امیگریشن کے قانون میں خروج کی خلاف ورزی پر 3برس کیلئے بلیک لسٹ

سعودی عرب کے ادارہ امیگریشن کے قانون میں خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا ہے۔
بلیک لسٹ کیے گئے افراد مقررہ مدت تک مملکت میں کسی بھی ویزے پر نہیں آ سکتے، مقررہ مدت کا نفاذ خروج وعودہ اور اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد سے شمار کی جاتی ہے یعنی خروج عودہ اگر 6 ماہ کا ہے اور اس دوران واپس نہیں آیا جائے تو ایسے افراد کی فائل خود کار طریقے سے مدت ختم ہونے کے دو ماہ بعد یا کفیل کی جانب سے دی گئی درخواست پر سیز کر دی جاتی ہے اور انہیں ’خروج وعودہ ‘ کی خلاف ورزی کی کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں