چائلڈ پورنو گرافی کا ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کرنے کے الزام میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے 13 سالہ بچی کو ہراساں، بلیک کرنا اور چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی افسر سے ملزم کے خلاف چالان بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم 13 سالہ بچی کوبلیک میل کرتا تھا۔ ملزم بچی کے اہلخانہ سے پیسوں کو تقاضا کرتا تھا۔ خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی کی ہے۔ ملزم کا موبائل لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لے لیا ہے
Load/Hide Comments


