خیرپور، کم عمر جوڑے کی شادی کروانے پر 20افراد گرفتار

خیرپور:خیرپور میں پولیس نے چھاپہ مار کر کم عمر جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔پیرگوٹھ کے کوٹ دینل محلہ میں 14 سالہ ایاز علی کی 13 سالہ صائمہ سے شادی کروائی جا رہی تھی کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہے، دلہن کے والدین اور باراتیوں سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔نکاح خواں موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی خیرپور پولیس امیر سعود مگسی نے پیرگوٹھ میں کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کروانے کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔ایس پی نوشیروان چانڈیو کے مطابق مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں