جاپان یورپین یونین کی محفوظ لسٹ سے خارج
یورپین یونین نے جاپان کو اپنی محفوظ لسٹ سے خارج کردیا ہے۔ اس حوالے سے یورپ نے ان ممالک کی آج نئی فہرست جاری کی ہے جس کے شہری عالمی وباء کرونا کے دوران بھی یورپ کے 27 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 28 جنوری سے ممبر ممالک بتدریج جن محفوظ ملکوں کے شہریوں کیلئے اپنی سرحدیں کھول سکیں گے ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روانڈا، سنگاپور، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
اس لسٹ میں پہلے جاپان بھی شامل تھا لیکن نئی فہرست سے اس کا نام نکال دیا گیا ہے۔ نئی لسٹ میں چین کا نام بھی شامل ہے لیکن اسے کچھ چیزوں سے مشروط کیا گیا ہے۔فہرست سے اخراج کی وجوہات میں اس ملک میں وباء کی تازہ ترین صورتحال شامل ہے، جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


