تربت:کورونا، لاک ڈاؤن، شام 5بجے کے بعد شہر کو بند کردیا گیا
تربت , تربت انتظامیہ کی جانب سے شہر کوشام 5بجے کے بعدمکمل طورپر بند کردیاگیا، میڈیکل اسٹورز اور تندوروالوں کو استثنیٰ حاصل ہے، اسسٹنٹ کمشنرتربت خرم خالد کے جاری کردہ حکم نامہ میں تحصیل تربت کے تمام راشن وسبزی وفروٹ فروشوں کو سختی سے تاکیدکی گئی ہے کہ وہ شام 5بجے کے بعد اپنا کاروبارمکمل طورپر بند رکھیں، اس سلسلے میں انتظامیہ وپولیس کی جانب سے تربت شہرمیں تمام دوکانوں کو شام 5بجے بند کردیاگیا۔
Load/Hide Comments