سبی میلہ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس طلب

سبی:صدیوں پرانا سبی میلہ کی تیاریاں شروع ڈپٹی کمشنر سبی نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی عظیم روایات کا امین جشن سبی میلہ میویشان واسپان کی تیاریوں اور میلے کو اہم بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی صدارت میں (آج) اہم اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں میلے کے انتظامات اور میلے کو کامیاب بنانے کے لئے جائزہ لیا جائے گا تمام محکموں کے آفیسران ومیڈیا نمائندگاں کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایات دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں