واجبات کے تنازعہ کی وجہ سے بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،علی مددجتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت اور کیسکو کے درمیان جاری واجبات کے تنازعہ کی وجہ سے بلوچستان میں بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے گھریلو صارفین، زمیندار، کاروباری طبقہ بری طرح متاثرہورہے ہیں، حکومت فوری طور کیسکو واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی اور سرکاری محکموں کی جانب سے کیسکو واجبات کی عدم ادائیگی پر صوبے بھر میں 21گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے، کیسکو کی جانب سے کوئٹہ شہر سمیت متعدد علاقوں میں ٹیوب ویلوں کی بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی کا بحران پید ا ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیدنگ کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جسکی وجہ سے زمیندار بھی پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اور کیسکو کے درمیان جاری تنازعہ کی وجہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ فور ی طور پرکیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے جبکہ کیسکو کو چاہیے کہ وہ صارفین کو سہولیات مہیا کرے نہ کہ ان پر بوجھ ڈالے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب بھی فیڈرز کم ہونے کی وجہ سے وولٹیج کا مسئلہ ہے کوئٹہ شہر میں کسی بھی علاقے کا ٹرانسفامر خراب ہو تو کئی کئی دن اسکی مرمت یا تبدیلی نہیں کی جاتی جبکہ اندون صوبہ علاقہ مکین چندہ کرکے اپنے ٹرانسفامر لگاتے ہیں اس کے باوجو د بھی انہیں بجلی فراہم نہ کرنا عوام کے ساتھ ذیادتی ہے جسکی پیپلز پارٹی مذمت کرتی اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کیسکو فور ی طور پر صوبے میں لوڈشیدنگ کا سلسلہ بند کرے


