نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان سب جیل جانے والے ہیں، پرویز خٹک کی پیش گوئی
نوشہرہ:وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے نظرآرہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان سمیت سب جیل جانے والے ہیں۔ایک انٹرویومیں پرویز خٹک نے کہاکہ اختلافات کی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد اور تحریک ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ سڑکوں پر نکلے گی۔انہوں نے کہاکہ نظرآرہا ہے کہ اپوزیشن والے آئندہ سیاست میں نہیں ہوں گے، نوازشریف اور زرداری سمیت ان کے پارٹی کے لوگ بہت جلد اپنی چوری میں پکڑے جائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنی جائیداد کاحساب نہیں دے سکتے۔پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے نظرآرہا ہے نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان سمیت سب جیل جانیوالے ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ عوام ہے ہی نہیں تو خطرہ کیسا؟


