کراچی میں باکسر کی موت کے بعد مشیر کھیل سندھ ایکشن میں آگئے

کراچی میں فائٹ کے دوران باکسر محمد اسلم کی موت کے بعد مشیر کھیل سندھ بنگل خان مہر ایکشن میں آگئے۔مشیر کھیل نے کراچی میں تمام غیر قانونی کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے باکسر محمد اسلم خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین کلب میں مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں انتقال کرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں