جن محکموں میں کرپشن زیادہ ہوتی ہے وہ سارے وزیراعلیٰ کے پاس ہیں،نصراللہ زیرے
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخوا میپ کے نصراللہ زیرئے نے کہا کہ محکمہ صحت کا قلمدان وزیراعلیٰ کے پاس ہے جن محکموں میں کرپشن زیادہ ہے ان تمام محکموں کے قلمدان وزیراعلیٰ کے پاس ہیں، حکومتی اراکین ایوان کو اہمیت نہیں دیتے آفیشل گیلری میں ایک دو سیکرٹریز کے علاوہ کوئی موجود ہے اور نہ ہی سوالات کے جواب دینے کے لئے وزیراعلیٰ اور وزراء یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتخب عوامی نمائندے ہیں یہاں محکموں سے متعلق جو سوالات کرتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جاتا۔
Load/Hide Comments


