سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی آرٹیکل6 پر سزائے موت کی اپیل کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق آرمی چیف و صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کی جانب سے آرٹیکل6 پر سزائے موت کی اپیل کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرد ی ہے۔29 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کیس کی سماعت کریں گے۔ ہفتے کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق آرمی چیف و صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ اپیل کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد 29 فروری سوموار کے روز اپنے چیمبر میں کریں گے۔ عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کو نوٹس جاری کرد یئے گئے ہیں، یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا آرٹیکل 6پر سزائے موت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔(ص۔م ا)
Load/Hide Comments