اجمل خٹک باباکی فکر کو آئندہ نسل تک منتقل کرنے کا عہد کرتے ہیں، پی ایس ایف

کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر اجمل بابا کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا تقریب سے پشتون ایس ایف کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی عوامی نیشنل پارٹی مرکزی کمیٹی کے ممبر خان زمان کاکڑڈگری کالج چیئرمین شیرین گل کبزئی،صوبائی کونسل کے ممبر محیب اللہ شیرازضلعی کونسل کے ممبر پروفیسر عطا الرحمن عطائی،پی ایس ایف کے شکور جلاالزئی روکندین کاکڑ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق مرکزی صدرعوامی نیشنل پارٹی اجمل باباکو اسکی گیارہویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔مقررین نے کہاکہ اجمل خٹک بابا 15ستمبر 1925اکوڑہ خٹک شہر نوخار میں پیدا ہوئے۔ ملنگ درویش طبیعت ترقی پسند،تخلیقی اور تحقیقی ذہن کے مالک قوم پرست رہنما اجمل خٹک بابا نے سیاست ادب اور صحافت کے زریعے پختون قوم کی ترقی و خدمت کیلئے جدوجہد اپنے دوراندیشی اور سادہ طرز زندگی کی وجہ جتنی کی ہے اسکی مثال نہیں ملتی،جیلوں میں ذہنی جسمانی اذیتوں قیدوبند کے مراحل کیساتھ ساتھ 15سال تک جلا وطنی مقدر بنی، پشتون قوم کی فکری بیداری و ترقی،تعمیر،زبان اور قومی پرستی کی سیاست کی فضا کو اپنے قلم و تحریر سے معطر کیا۔ وہ دہ غیرت چغہ اور د وخت چغہ کی تحریر کیساتھ پاکستان میں قومی جمہوری تحریکیں، گل او پرھر،گلونہ او تکالونہ، جلا وطنی کی شاعری اور پختانہ شوری کی بھی مصنف تھے۔ستارہ امتیاز،کامل فن اور بابائے نظم جیسے بڑے اعزازات آپکی دسترس پر آئیں۔ مقررین نے کہا کہ نفیس انسان خوش مزاج رویہ کے مالک اجمل خٹک بابا اس دنیا فانی سے7فروری 2010کو رخصت ہوئے ان کی گیارہویں برسی پر ہم فخر سے اجمل خٹک باباکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے سوچ و فکر کو آئندہ نسل تک منتقل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اجمل خٹک نے ملک میں جمہوریت کے لئے تمام تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا وہ ایک ترقی پسند سیاست دان تھیاجمل خٹک نے نہ صرف سیاست بلکہ صحافت کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا اور اپنی جدو جہد کے ذریعے پشتون قوم خدمت کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اجمل خٹک نے تمام امیروں سے ٹکر لی حتی کہ جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے رہے یہی ان کی زندگی کا اثاثہ ہے اجمل خٹک ہر ظالم،ظلم اور استعماریت کے خلاف تھے وہ جہد مسلسل اور لازوال قربانیوں کی بنیاد پر پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ امر رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں