پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے ذاتی مفادکاتحفظ مقدم رکھیں گے، شبلی فراز

ووٹوں کی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ سےآئین اورجمہوریت کی خدمت نہیں ہوسکتی، وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننےوالےعوام کی بجائےذاتی مفادکاتحفظ مقدم رکھیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ سےآئین اورجمہوریت کی خدمت نہیں ہوسکتی، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اس سے جمہوریت کو تقویت اور پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں