قلات و سوراب: ڈبلیو ایف پی غیر مقامی افراد کی بھرتیاں قبول نہیں،بی ایس او پجار

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت ہونے والے پراجیکٹ کے تمام اسامیوں کو اول خفیہ رکھا گیا جن کو بعد میں اپنے من پسند افراد اور غیر مقامی افراد میں بانٹ دیا گیا یہ پہلی بار نہیں کے بلوچستان یا ضلع قلات و سوراب کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے بلکے اس سے قبل بھی ایسے ہی ورلڈ بینک، یو این کے مختلف پروگرامز میں غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا جنہوں نے نا تو ڈیوٹی دی اور نا بھرتی شدہ افراد اس اہل تھے کے ان کو مختلف اور بڑے پوزیشنوں سے نوازہ گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کے پروگرام ناکام ہوئے اور اپنے گول کو بھی پورا نہیں کرسکے جس کی بنا پر ان پراجیکٹس کو بند کرنا پڑا۔ قلات اور ضلع سوراب میں wfp کے تعیناتیاں بھی اس سے قبل ہونے والے استعماری سازشوں کی ایک کھڑی ہے جس میں غیر مقامی افراد کو تعینات کرکے یہاں کرپشن اور پراجیکٹ کے بنیادی مقاصد کو ہی نقصان پہنچانا اور اسے بند کرنا ہے جو یہاں کے غریب و مفلعوق حال لوگوں کے ساتھ ایک بڑی ناانصافی ہے
بیان میں مذید کہا کہ خفیہ اسامیاں اور تشہیر کے بنا تعیناتی کسی صورت قبول نہیں ہم حکام بالا اور ڈبلیو ایف پی سے مطالبہ کرتے ہیں کے قلات و سوراب میں بھرتی غیر مقامی افراد کے تعیناتی کا فوری نوٹس لے اور ان تمام تعیناتیوں کو منسوخ کرکے تمام اسامیوں کو اخبار میں تشہیر کرکے ان پہ بھرتیاں کی جائے جس سے اس پروگرام کو ناصرف کامیابی ملے گی بلکے یہاں کے باصلاحیت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں