افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر گہری تشویش ہے،نریندر مودی
نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں، صحافیوں اور کارکنوں کو نشانہ بنانا ایک "بزدلی کی کارروائی” قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ بھارت اور افغانستان دونوں خطے کو دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ سربراہی سطح کے مذاکرات میں، وزیر اعظم مودی نے کہا: "مجھے افغانستان میں تشدد کے واقعات پر تشویش ہے، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہریوں، صحافیوں اور کارکنوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا ہم فوری طور پر جنگ کا راستہ بند اور بھارت اور افغانستان دونوں خطے کو دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا، ” بھارت نے ہمیشہ افغان زیرقیادت، افغان ملکیت اور افغان حمایت یافتہ اقدامات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا متفقہ افغانستان کسی بھی طرح کی آفات سے لڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کامیابیاں ہی بھارت کی ہر طرف کامیابی ہے۔”افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شاہتوت ڈیم پر معاہدے پر دستخط کرنے کے ذریعہ پانی کے تحفے پر بھارت اور وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، اور بھارت کی طرف سے دی گئی COVID-19 ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکوں پر بھی بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔


