نیا کورونا وائرس لیبارٹری نہیں جانور سے انسانوں میں منتقل ہوا، عالمی ادارہ صحت

بیجنگ :عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین میں تحقیقات کے دوران دریافت کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس ممکنہ طور پر انسانوں میں کسی جانور یا منجمد وائلڈ لائف مصنوعات سے منتقل ہوا اور چین میں دسمبر 2019 سے قبل کووڈ کی کسی بڑی وبا کے کوئی شواہد نہیں مل سکے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے ماخذ کی تحقیقات کرنے والی ڈبلیو ایچ او ٹیم کے عہدیدار پیٹر بین ایماریک نے ووہان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی لیبارٹری سے لیک ہوکر وائرس کے پھیلنے کا خیال درست نہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا 2019 کے اختتام پر سب سے پہلے ووہان میں ہی پھیلنا شروع ہوئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں