ضمیر بیچنے والے کاعام کاغذ پر استعفیٰ دینا اور کریڈٹ لینا شرمناک عمل ہے،مولانا واسع

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ ویڈیو ثبوت آنے کے بعد صفایاں دینا سمجھ سے بالا تر ہے، ضمیر بیچنے والے کاعام کاغذ پر استعفیٰ دینا اور کریڈٹ لینا شرمناک عمل ہے اخلاقی اور مالی کرپشن میں سرسے پیر تک ملوث عمران نیازی کے امیر جمعیت مولانا فضل الرحمن پر سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کا الزام شرمناک ہے، پرویز خٹک اور اسد قیصر کے ذریعے اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عمران نیازی چوروں کا سردار ہے اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی عمران نیازی کا پرانا وطیرہ ہے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد آنسو گیس شیلنگ اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے سینیٹ انتخابت میں خرید و فروخت کے مزید شرمناک قصے بھی قوم کے سامنے آئینگے پارٹی کے بانی اراکین کی جانب سے خرد برد کے واضح ثبوت کے بعد سرکارکی میگا کرپشن میں کوئی شک وشبہ نہیں رہا بھارت اور اسرائیل سے پیسے بٹورنے والے گروہ کوقوم کے سامنے جواب دینا پڑے گا جمعیت علما اسلام پی ٹی آئی کے کرپشن پر خاموش نہیں رہے گی ہم شرو ع دن سے کہہ رہے تھے کہ سینیٹ انتخابات میں سلیکٹیڈ حکمرانوں کو اپنے ہی پارٹی کے اراکین سینیٹ میں ووٹ نہیں دینگے لوگوں سے پیسے لینا اور پھر ویڈیوز بنانا انتہائی شرمناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد کی واقعات کی مذمت کرتے ہیں سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کی بجائے لاٹھی چارج جمہوری حکومت کا وطیرہ نہیں بلکہ سلیکٹیڈ حکمران ہمیشہ ہی اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں