کوئٹہ،خاتون کے قتل کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

کوئٹہ:کوئٹہ میں خاتون کے قتل کے الزام میں پولیس نے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بروری پولیس کو جمعرات کی صبح اطلاع ملی تھی کہ پندرانی اسٹریٹ میں رہائش پذیر ایک خاتون نے خود کشی کر لی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر بی ایم سی ہسپتال پہنچائی پولیس نے بتایا کہ خاتون کے چچا نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری بھتیجی کو اس کے شوہر حیات اللہ اور اس کے بھائی ملاگل نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کوگلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا خاتون نے خود کشی نہیں کی پولیس نے نامزد شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں