جوبائیڈن کو دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک شہری پر مقدمہ درج

واشنگٹن :امریکا کے محکمہ انصاف نے شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ڈیوڈ کائل ریویس کے خلاف خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ستائیس سالہ شخص کو جمعرات کے روز ایک وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ امریکا میڈیا کے مطابق صدر کو دھمکی دینے کے جرم کی سزا پانچ برس قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ہے، اس ملزم کو گزشتہ ہفتے وائٹ ہاس میں متعدد مرتبہ فون کر کے صدر بائیڈن اور دیگر عہدے داروں کو دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں