تبلیغی اجتماع ختم ہزاروں جماعتوں کی تشکیل اجتماعی دعا میں لاکھوں افراد شریک

سبی : سبی کا تاریخی مذہبی سالانہ تبلیغی تین روزہ اجتماع درخان ڈھاڈر کے مقام پرامن انداز میں اختتام پزید ہوگیا سالانہ تین روزہ اجتماع کی نگرانی تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر ڈاکٹرمولانا روح اللہ، حاجی محمد علی، سید عیبد اللہ شاہ نے کی جبکہ مختلف انتظامی کمیٹی کے لئے مجلس شوری کے ممبران مولانا عبدالحمید، مولانا عمران سمیت دیگر علماء کرام نے کمیٹیوں کی سربراہی کی جمعرات کی رات علماء کرام نے سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں آخری نشست سے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام پریشانیاں ہمارے اعمال کی بدولت ہیں اگر سب لوگ اللہ سے توبہ کریں اور اللہ کو منالیں تو ہماے حالات ٹھیک ہوجائیں گے آج سب توبہ کریں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کریں اللہ تعالی رحم ذات ہے صرف ایک بار توبہ کرنے سے وہ سب کچھ معاف کردیتا ہے توبہ کا دروازہ ہروقت کھلارہتا ہے اللہ توبہ کو پسند کرتا ہے اپنے آپ کو اس کے سامنے جھکاکر توبہ کرلیں اور اپنی زندگیوں کو اس کے احکامات اور محمد عربی کے طریقوں کے مطابق ڈھال لیں اسی میں ہم سب کی بہتری ہے علماء کرام دعوت و تبلیغ کا عظیم کا آپ سب کی ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے اللہ کے راستے نکلیں بعدازاں اجتماعی دعا تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما مولانا احمد بٹ لا نے اجتماعی دعا کی اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام پنڈال کے اندر اور سٹرکوں پر موجود تھے علماء کرام نے رو رو کر اپنے رب سے اپنے لئے معافیاں طلب کیں اور امت محمدیہ کو مصائب ومشکلات سے نجات دلوانے کیلئے دعائیں کیں اور عالم اسلام کے اتحاد وامن وسکون ملک وقوم کی ترقی سلامتی خوشحالی استحکام وطن کیلئے رب کے حضور خصوصی دعا کی گئی اجتماع دعا کے موقع پر لوگوں نے بسوں اور گاڑیوں کی چھتوں پر چڑ ھ کر اور پنڈال تک نہ پہنچنے والوں نے سٹرکوں پر اللہ کے حضور ہاتھ اٹھالئے واضح رہے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیلئے گئے تھے لاکھوں افراد کی شرکت کے باوجود اجتماع سے واپسی پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں