فکرِ بھٹو ہماری طاقت ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں فکرِ بھٹو ہماری طاقت ہے کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،معاشی مسائل میں گرے ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری جیسی نوجوان قیادت کی ضرورت ہے2020انتخابات کا سال ہے عام انتخابات میں کامیابی کے بعدبلوچستان سمیت چاروں صوبوں اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی ہوں گی،کوئٹہ میں قوم پرست جماعت کے 4ایم پی ایز اور ایک ایم این اے ہونے کے باوجود سریاب اور گردونواح کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جتنا قوم پرستوں نے صوبے کو نقصان پہنچایا اتنا کسی نے نہیں پہنچایا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پیپلز پارٹی بلوچستان اقلیتی ونگ کے جنرل سیکرٹری چترومل ماترے،سینئر نائب صدر چوہدری شان سلامت، نائب صدر الیاس مسیح،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حامد گلو،کوئٹہ ڈویژن کے صدر شہریار چوہدری اور ضلع کوئٹہ کے صدرنام چند کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی،کوئٹہ سٹی کے صدر ملک ذیشان، ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی ودیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں