سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم ملک بھر میں بھرپور مقابلہ کرے گی،مولانا حیدری

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم ملک بھر میں بھرپور مقابلہ کرے گی بلوچستان میں پیراشوٹ کے ذریعے سرمایہ دار پہنچ گئے ہیں جو ماضی میں ضمیر فروش رہے ہیں ان کا آشیرباد حاصل ہے اور پی ڈی ایم کے تمام اتحادی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کر دیئے ہیں جانچ پڑتال کے بعد پھر ہم فیصلہ کریں گے جس کا جتنا حق بنتا ہے اس کو ملنا چاہئے میں امید کرتا ہوں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں آئندہ اسی طرح اتفاق رائے سے انتخابات لڑیں گے تو اس کے مثبت نتائج ملیں گے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ الیکشن کمیشن کے آفس میں کاغذات نامزدگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ اراکین بلوچستان اسمبلی اصغرخان ترین‘میر یونس عزیز زہری‘ موجود تھے اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی اور سینٹ الیکشن ملکر لڑیں گے اور آج تمام اتحادیوں نے اپنے سینٹ کے امیدواروں کے کاغذات الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کرادیئے ہیں جانچ پڑتال کے پھر فیصلہ کریں گے کہ جس کا جتنا حق بنتا ہے اس کو ملنا چاہئے اور انشاء اللہ پورے ملک میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھرپور مقابلہ کرے گا اس وقت سینٹ کی جو پوزیشن ہے اگرچہ نفری کے اعتبار سے ہم سب سے زیادہ ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ آنے والے الیکشن میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے اور میں امید کرتا ہوں اگر ہم اسی طرح اتفاق رائے سے الیکشن لڑیں گے تو اس کے مثبت نتائج حاصل ہونگے بلوچستان میں پیراشوٹ کے ذریعے سرمایہ دار پہنچ چکے ہیں جو ماضی میں ضمیر فروش رہے ہیں ان کا آشیرباد حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں