میں خاموش نہیں رہوں گی،کویتی خواتین کی ہراسیت کے خلاف می ٹو تحریک
کویت سٹی:کویت میں خواتین جنسی ہراسیت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے میدان میں اترآئی ہیں اور انھوں نے ملک میں جنسی ہراسیت کے انسداد کے لیے می ٹوعالمی تحریک سے مشابہ تحریک شروع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحریک کی محرک خواتین نے ملک سے جنسی ہراسیت کے واقعات کی روک تھام اور اس ضمن میں نئے قوانین متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے لن اسکت(میں خاموش نہیں رہوں گی)کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ شروع کیا،اس کے تحت انھوں نے کویت میں شاپنگ مالوں، گراسری اسٹوروں یا عام شاہراہوں پر جنسی ہراسیت کے پیش آنے والے بہت سے واقعات بیان کیے۔انسٹاگرام پرلن اسکت صفحہ کی بانی ڈاکٹر شیما شمو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہیہ تحریک کویت میں ہرفرد کے لیے ہے۔ہمارے ساتھ جو کچھ ناانصافی ہورہی ہے،اس پر اب ہم خاموش رہنے والے نہیں۔
Load/Hide Comments


