سینیٹ الیکشن: ایچ ڈی پی نے مذاکراتی وفد تشکیل دیدی
کوئٹہ : ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان کے مطابق پارٹی نے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے 6 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ ڈی پی کے چیئرمین وپارلیمانی لیڈر عبدالخالق ہزارہ کی سربراہی میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد کوہزاد‘ وائس چیئرمین عزیز اللہ ہزارہ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل‘ ڈپٹی سیکرٹری مرز ا حسین ہزارہ اور مرکزی فنانس سیکرٹری یونس چنگیزی پر مشتمل کمیٹی سینٹ انتخاباات کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے و مذاکرات کرے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پارلیمانی سیاسی عمل میں ایک جمہوری جماعت کی حیثیت سے سینٹ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ایچ ڈی پی کی جانب سے نامزد کردہ میدوار برائے سینٹ کی کامیابی کے لئے تمام ج ماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


