بلوچستان سے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے خاتون کو ٹکٹ جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،جے ڈبلیو پی

کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے غیرمقامی افراد کو روکنا بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ارکان کی ذمہ داری ہے بلوچستان کی حکمران جماعت کی جانب سے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے خاتون کو ٹکٹ جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کیا اسلام آباد میں بلوچستان میں سینیٹ ووٹوں کی خریدوفروخت کیلئے بولیاں لگانا جمہوریت کے منافی اوراخلاقی اقدار کی توہین ہے جس کی پارٹی مذمت کرتی ہے اور تمام صوبائی اسمبلی ارکان سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اپناووٹ بلوچستان کے مقامی افراد کیلئے استعمال کرتے ہوئے صوبے کی مفادات کو ترجیح دیں گے انہوں نے بیان میں کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کور یلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اڑھائی سال گزرنے کے باوجود عام آدمی کی زندگی میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ مزدور اورمحنت کش طبقے کیلئے زندگی اجیرن بناچکی ہے مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ناقابل بیان حد تک بڑھ چکی ہے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں