آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی نے26ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ معاملے پر مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے ہیں جو مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے، پارٹی نے آخری موقع دینے کےلئے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔تمام ارکان کو تحریری طور پر اور انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے سینیٹر زرقہ تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی اور دیگر کو جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں