پشین،زمین کے تنازعے پر فائرنگ ایک شخص جاںبحق، 5زخمی

پشین ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے پشین میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ ، ایک شخص جاںبحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے کلی صوفانزئی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 5زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میںمزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں