صوبائی کابینہ کاپہلی ڈیجیٹل سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری، کابینہ کا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو بھی فعال کرنے کافیصلہ

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات مرحوم سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی ، کابینہ نے اقلیتی رکن پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پارلیمانی و سماجی خدمات کو سراہا گیا ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے فارسٹ سے متعلق اہم قوانین کی تشکیل اور ضروری ضابطہ کار کی منظوری دی گئی پانی کے دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کے لئے کابینہ نے بلوچستان اینٹی گریٹڈ واٹر ریسورسز پالیسی کی منظوری دی یہ پالیسی بلوچستان میں دستیاب آبی وسائل کے منظم اور کارگر استعمال کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی بلوچستان کابینہ نے مضر صحت زرعی پیداوار کے لئے عالمی ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی ترجیحات کے مطابق بلوچستان آرگینک ایگریکلچر پالیسی 2024 کی بھی منظوری دی ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے اجلاس میں اس پالیسی سے متعلق عوام الناس میں شعوری آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا بلوچستان کابینہ نے پروانشنل موٹر وھیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی بھی منظوری دی جبکہ صوبے میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے صوبائی شراکت داری کے لئے مطلوب فنڈز کے اجرائ کی بھی منظوری دی گئی صحت عامہ کے اس اشتراکی پروگرام سے بلوچستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات کو منظم اور موثر بنایا جاسکے گا بلوچستان کابینہ نے کوئٹہ میں امراض اطفال اور امراض قلب کے جدید ترین اداروں کے قیام، بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ اور شیخ خلیفہ بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے یہ کمیٹی سندھ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید طبی اداروں کے قیام کے لئے جامع سفارشات اور تجاویز مرتب کرے گی بلوچستان کابینہ نے مقامی سطح کے تنازعات کے حل کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کی رہنماء ہدایات کی روشنی میں بلوچستان الٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی ہے بلوچستان کابینہ نے صوبے کی پہلی ڈیجیٹل سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری بھی دی اس پالیسی میں سوشل میڈیا سے متعلق جامع فریم ورک تیار کیا جائے گا اور سوشل میڈیا کے مثبت پہلوو¿ں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی بلوچستان کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور ضروری تقرری اور ایکٹ میں ضروری و مناسب ترمیم کی منظوری دی یہ کمیشن فعال ہونے سے شہریوں کو اطلاعات تک رسائی کے قوانین کے تحت قابل رسائی دستاویزات تک رسائی حاصل ہوگی صوبائی کابینہ نے بلوچستان پروبی ایشن اینڈ پیرول سروس ڈرافٹ بل 2024 کی منظوری بھی دی ہے کابینہ نے حب ماسٹر پلان کی بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے حتمی تخمینے سے متعلق جائزہ لیکر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر قیادت صوبے میں عوامی مسائل کے حل اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے نیک نیتی اور بھرپور محنت سے کام کیا جائے گا کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مفاد عامہ سے متعلق روز اول اپنی جن ترجیحات کا تعین کیا تھا اس پر گامزن ہیں ، دہائیوں کے مسائل مہینوں میں حل کرنا ممکن نہیں تاہم یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ہماری سمت درست ہونی چاہئے، راستہ طویل ضرور ہوسکتا ہے تاہم سمت کی درستگی کا تعین ضروری ہے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے تمام کابینہ اراکین کو اپنے اپنے حلقوں اور اندرون بلوچستان کا دورہ کرکے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں