بلوچستان کے نوجوان سیاست اور عدلیہ سے مایوس، عوام کےلئے بارڈرز بند اور اسمگلرز کے لیے کھلے ہیں،مولانا ہدایت الرحمان

رکن صوبائی اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوان سیاست اور عدلیہ سے مایوس ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے لیکن پسماندہ ہے، پورے ایشیا میں بلوچستان کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجگور میں 2 ماہ میں 40 نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی، بلوچستان کے نوجوان سیاست اور عدلیہ سے مایوس ہیں۔مولانا ہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ پہلے نوکریاں فروخت ہوتی تھیں، آج محکمے ٹھیکے پر دیے جارہے ہیں، عوام کےلیے بارڈرز پر پابندی اور اسمگلرز کے لیے راستے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ساحل بلوچستان میں ٹرالر مافیاں کو وفاقی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، صوبائی کابینہ مکمل بےبس ہے، کابینہ کو نہیں پتہ کیا ہو رہا ہے، بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھانا بھی موثر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں