انقرہ حملے کے بعد ترکیہ کی شام اور عراق میں کرد علیحدگی پسندوں کےخلاف کارروائیاں

ترکیہ نے اپنے ملک میں ہونے والے دھماکے کے بعد شام اور عراق میںکرد علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں علیحدگی پسندوں کے تقریباً دو درجن اہداف کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکیہ نے کہا ہے کہ اس نے انقرہ کے قریب ایک ایوی ایشن سائٹ پر ہونے والے حملے کے بعد عراق اور شام میں کرد کرد علحیدگی پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔اس حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے تھے اور حکومت کا کہنا ہے کہ اس بات کا کافی حد تک امکان ہے کہ یہ حملہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ حملے کے چند گھنٹے بعد عراق اور شام کے شمال میںان کے ٹھکانوں کے خلاف ایک فضائی آپریشن کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کل 32 اہداف کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ترکی اور اس کے مغربی اتحادیوں کے جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی کردستان ورکرز پارٹی کئی دہائیوں سے ترک ریاست کے خلاف بغاوت برپا کیے ہوئے ہے اور عراق اور شام کے کرد علاقوں میں کئی اڈے ہیں۔اس حملے سے قبل سہ پہر ساڑھے تین بجے کے فوراً بعد انقرہ سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں سرکاری ادارے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں