یونیورسٹی آف گوادر کی چوتھی سنڈیکیٹ میٹنگ، انتظامی، مالی اور تعلیمی امور پر اہم فیصلے

کوئٹہ(یو این اے )یونیورسٹی آف گوادر کی چوتھی سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقادیونیورسٹی آف گوادر کی چوتھی سنڈیکیٹ میٹنگ ایچ ای سی ریجنل سینٹر، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ اس میں سنڈیکیٹ کے معزز اراکین نے شرکت کی، جن میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان حافظ محمد طاہر، نمائندہ محکمہ مالیات بلوچستان بشیر احمد، رجسٹرار پروفیسر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس، اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ، اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر محب اللہ شامل تھے۔رجسٹرار پروفیسر دولت خان نے فورم کے سامنے ایجنڈا آئٹمز پیش کیے تاکہ ان پر غور و خوض اور فیصلے کیے جا سکیں۔ اجلاس میں جن اہم ایجنڈا آئٹمز پر تفصیل سے غور کیا گیا، ان میں یونیورسٹی سے متعلق اہم انتظامی، مالی، تعلیمی، تدریسی، اور تحقیقی امور شامل تھے۔سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی، اور سلیکشن بورڈ کی میٹنگز کے منٹس کی منظوری دی۔ مزید برآں، اراکین نے یونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی، اور مالیاتی امور سے متعلق فوری مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی فعال شمولیت اور قیمتی تجاویز کو سراہا، جو یونیورسٹی آف گوادر کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں