حکومت لیویز فورس کوپولیس میں ضم کرنے کافیصلہ واپس لیکر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے ،پشتونخوامیپ
کوئٹہ ( آئی این پی )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے حکومتی ناروا اقدام پر ُدکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی شروع دن سے لیویز اور پولیس فورسز کو جدید تربیت واسلحہ سے لیس کرنے اور مہنگائی کی تناسب سے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے پر زوردیتی رہی ہے ، پہلے مرحلے میں صوبے کے مختلف اضلاع اور کوئٹہ میں بی ایریاز کو کم کرنے اور انہیں Aایریا میں شامل کرتے ہوئے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی سب سے پہلے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہر فورم پر مذمت کی اور واضح طور پر اپنے اخباری بیانات ، عوامی اجتماعات ،جلسوںان کے قراردادوں میں یہ مطالبہ کیا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم نہ کی جائے کیونکہ جو بی ایریازلیویز فورسز کے ساتھ ہیں وہاں پر امن وامان کی صورتحال بہ نسبت Aایریا کافی بہتر ہے۔ اور لیویز فورس علاقے کے ہر گھر اور اس کے مکینوں کو فرداً فرداً جانتے ہیں۔ اور بی ایریا میں جرائم کی شرح انتہائی کم تھی۔ لیکن اُس وقت بھی حکومت نے ہماری تجاویز اور مطالبات کو سنجیدہ نہیں لیا اور نتیجہ آج سب کے سامنے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز اس وقت عوام کے سرومال کی تحفظ اورامن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ۔ اور اس قسم کے اقدامات سے امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہوگی ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت لیویز فورس کوپولیس میں ضم کرنے کافیصلہ واپس لیکر لیویز فورس کو جدید تربیت واسلحہ سے لیس کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے ، انہیں جدید آلات فراہم کیئے جائیں اور انہیں جدید تربیت دیکر جرائم اور بدامنی سے نمنٹے کے اہل بنایا جائے