جو قوتیں آئین کو نہیں مانتی ان کے خلاف بغاوت ہر شہری کا فرض ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(یو این اے )تحریک تحفظ آہین پاکستان کے سربراہ پشتونخواملی اعومی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ روایات ہم نے توڑنی ہوگی کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سیاسی کارکنوں کو گولیاں ماری جائیں، منتخب وزیر اعظموں کو قتل کیا جائے یا جیل بھیج دیا جائے اور آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو کوئی سزا نہ ہوآئین ہمیں کہتا ہے کہ جو قوتیں آئین کو نہیں مانتی ان کے خلاف بغاوت ہر شہری کا فرض ہے پاکستان کا ہر ملازم حلف اٹھاتا ہے کہ آئین کا احترام اور دفاع کروں گا، سوائے فوجیوں کے آج جو مجسٹریٹ، پولیس والا ہمارے خلاف جائے گا وہ جان لے وہ آئین کے خلاف جائے گا اور آئین کے خلاف جانے کی سزا انہیں معلوم ہے۔
Load/Hide Comments