خدارا بلوچستان کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، وزیراعلیٰ کا ایک بار پھر عمر ایوب کو بلوچستان کے دورے کی دعوت

مانیٹر نگ ڈیسک :وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بلوچستان کے 8 اضلاع کی علیحدگی کی بات کی تھی، میں نے کہا تھا آئیں، پورا بلوچستان دکھاتا ہوں اور گزارش کی تھی کہ اسے اپنی گندی سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔ مگر آپ نے پھر بات گھما کر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ دوبارہ کہتا ہوں، خدارا بلوچستان کو اپنی سیاست سے دور رکھیں۔گزشتہ روز میں نے ذاتی طور پر آپ کو فون کرکے بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا، لیکن شاید آپ سمجھنے میں ناکام رہے۔ بطور اپوزیشن لیڈر، میں آپ کو ایک بار پھر بلوچستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں تاکہ آپ rhetoric کے بجائے حقائق پر بات کر سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے