بلوچستان اور کراچی کے جرائم پیشہ افراد نے حب میں جگہ بنا لی، ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جان بلیدی

حب(این این آئی )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی، مرکزی رہنما مکران ڈویژن کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ واجہ ابوالحسن بلوچ، نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے رکن فداجان بلیدی اور تربت میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر نثار بلوچ نے حب ساکران میں شہید واحدبخش رند ان کے بیٹے شہید شاہ رخ رند اور شہید منظور رند کی شہادت پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب میر رجب رند اور ان کے عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور شہداء کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے بلوچستان خصوصا حب کے بھگڑتے امن وامان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا انھوں نے کہاکہ حالات روز بہ روز خراب ہوتے جارہے ہیں بلوچستان اور کراچی کے جرائم پیشہ افراد نے حب میں جگہ بنا لی ہے ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے دن دھاڑے لوگوں کو بیچ بازار میں لوٹا جاتا ہے مزاحمت پر انھیں قتل کردیا جاتا ہے لیکن ایک قاتل بھی گرفتار نہیں ہوتا ہے انھوں نے کھاکہ حب کے تاجر اور کاروباری افراد غیر محفوظ ہیں حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے منشیات ہر گلی کوچے میں آسانی سے دستیاب ہے لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی بھی کاروائی عمل میں نہیں کی جاری ہے انھوں نے کھاکہ حالیہ تین شہادتیں بیچ بازار میں ہوئے کاروباری افراد کو دن دھاڑے گولیاں مارکر شہید کرنے کے بعد فرار ہوئے تین دن گزرنے کے باوجود ایک بھی قاتل کا سراغ نہیں لگایا گیا۔ میر رجب علی رند نے حب کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کھاکہ اگر حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ایسی طرح ناکام رہا اور واحدبخش رند اور ان کے بیٹوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف مجبورا احتجاج کا راستہ اپنائیں گئے جس میں دھرنا اور روڈ بلاک شامل ہونگے انھوں نے کھاکہ ریاستی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے انتظامی افسران اور پولیس کو حب کے صورتحال کا نوٹس لینا ہوگا تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا اور ہمارے شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کرنا ہوگا۔