مستونگ، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

مستونگ(مانیٹر نگ ڈیسک)مستونگ نواب ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری، روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافر وں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کوئٹہ شاہراہ نواب ہوٹل کے مقام پر سخت سردی میں مرد و خواتین کا بچوں سمیت گزشتہ دن سے دھرنا جاری ہے۔ ظہور سمالانی کے بھائی نواب میراحمد چلتن وال سمالانی اور سید گل سیدکلانی کے لواحقین نے اپنے رشتہ داروں کے بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور سخت سردی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
Load/Hide Comments