دکی، گھریلو رنجش پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

دکی(یو این اے )لورالائی کے علاقے ہزارہ محلہ میں گھریلو رنجش کے باعث بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرے بھائی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اعظم ولد محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ دکی کے رہائشی لونی قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔ زخمیوں میں سید عالم ولد محمد اکبر (چچا زاد بھائی) اور خالقداد ولد نصر اللہ شامل ہیں۔فائرنگ کے بعد تیسرا بھائی موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں