ہوائی فائرنگ قانونی جرم، نئے سال کے آمد پر شہری ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں، ایس ایس پی کوئٹہ محمد بلوچ
کوئٹہ (آن لائن) ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) محمد بلوچ نے کہا کہ عوام کرسمس اور سال نو کے موقع پر اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے ہوائی فائرنگ سے گریز کریں کیونکہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہے اور ہوائی فائرنگ کرنا بھی قانونی جرم ہے مہذب معاشرے میں بسنے والے مہذب شہری اس طرح کے غیر قانونی کام نہیں کرتے پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ان خیالات اظہار انہوں نے عوام کے لئے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے ویڈیو پیغام میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ نئے سال کی آمد ہے اس دوران ہوائی فائرنگ کرنے سے شہری اجتناب کریں کیونکہ لوگ اپنی چند لمحوں کی خوشی کیلئے فائرنگ کرکے دوسروں کے لئے تکلیف اور غم کا باعث بنتے ہیں اور ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہے اور ہوائی فائرنگ کرنا قانوناً جرم ہے اس کے خلاف پولیس حرکت میں آئے گی ۔ اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی توقانون حرکت میں آئے گا ۔ ہمیں چاہئے کہ معاشرے کا مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیکر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔