ساکران میں آتشزدگی، 5 گھر جل کر خاکستر، متاثرین کی مدد کی اپیل
حب (یو این اے)ساکران کے علاقے 3 نمبر نالے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ گھروں میں موجود ضروریات زندگی کی تمام اشیا، بشمول فرنیچر، کپڑے، خوراک اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گئے۔ متاثرین کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں متاثرہ خاندانوں نے انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام ضروری اشیا سے محروم ہو چکے ہیں اور ان کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں بچی۔ انہوں نے حکومت اور فلاحی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں سماجی اور سیاسی حلقوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرین کی امداد کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔