ریاست کی مدارس دشمن پالیسی کو جوتے کے نوک پر رکھتے ہیں، حافظ حمد اللہ
کو ئٹہ(آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ریاست کی مدارس دشمن پالیسی کو جوتے کے نوک پر رکھتے ہیں، مدارس کو مٹانے والے خود مٹ چکے ہیں مگر مدارس آج بھی قائم ہے، ٹکر لینے والے اپنے آقاؤں کے انجام سے سبق سیکھے، جن کا آج نام و نشان بھی نہیں ہے، جمعیت علماء اسلام کے اکابر نے مدارس کے تحفظ کا عہد کیا ہے جان دیں گے مگر مدارس پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ موسی کالونی سریاب میں منعقدہ عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماؤں سمیت مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ ریاست کی مدارس دشمن پالیسی کو جوتے کے نوک پر رکھتے ہیں، مدارس کو مٹانے والے خود مٹ چکے ہیں مگر مدارس آج بھی قائم ہے، ٹکر لینے والے اپنے آقاؤں کے انجام سے سبق سیکھے، جن کا آج نام و نشان بھی نہیں ہے، جمعیت علماء اسلام کے اکابر نے مدارس کے تحفظ کا عہد کیا ہے جان دیں گے مگر مدارس پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے ، انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کے باوجود بل میں رکاوٹیں حکومتی بدنیتی اور مدارس دشمن پالیسی کی عکاس ہے قوم ملک کے نظریاتی شناخت کے دشمن عناصر کا احتساب کریں انہوں نے کہا کہ جمعت علمائاسلام مدارس کی دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی