خواجہ آصف نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، شوکت یوسفزئی

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو خوف ہے کہ کہیں ریحانہ ڈار اسمبلی نہ آجائیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات تب ختم ہوں گی جب سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام تب آئے جب آپ بیٹھ کر بات کریں گے، پیپلز پارٹی الگ رونا رو رہی ہے، ایوان صدر تک پہنچ گئی اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ انصاف اور قانونی کی خلاف ورزی نہ ہو تو دیگر چیزیں بہتر ہو جائیں گی، 9 مئی اور 26 نومبر کا ملبہ ہم پر ڈالا جا رہا ہے تو کیوں نا اس کی تحقیقات ہوں، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اپنے وزراء کو بھی سمجھائے جو رات دن طعنے دے رہے ہیں، وزیرِ دفاع کہتے ہیں کہ اشارہ ہے، کس کی طرف سے اشارہ ہے بتا دیں وزیرِ دفاع ہیں آپ۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا ہمارے کنٹرول میں نہیں، بہت سارے لوگ حکومت سے ناراض ہیں وہ اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں