سیاسی، معاشی اور سیکورٹی حوالے سے 2024 کا بدترین سال رہا، حافظ حمدا للہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سیاسی، معاشی اور سیکورٹی حوالے سے 2024 کا بدترین سال رہا جس میں ملکی تاریخ کے متنازعہ اور سیاہ ترین انتخابات کا انعقاد کیا گیا، 2024 میں تحریر، تقریر اور میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی رہا، ملکی سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے 2025 میں صاف شفاف انتخابات کا ہونا انتہائی ضروری ہے جو جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ بھی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سیاسی معاشی اور سیکورٹی حوالے سے 2024 کا سال بدترین سال رہاجس میں ملکی تاریخ کا متنازع اور سیاہ ترین الیکشن منعقد کیا گیا، سال 2024 کے دورانتحریر تقریر اور میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی کاسال رہا، مجموعی طور پر 2024 کا سال ملکی اداروں میں تصادم اور ٹکراو کا سال رہا، حکومتی پارٹیوں کیلئے قبولیت کا سال رہا مگر مقبولیت سے ہاتھ دھو بیٹھے لہذا قبولیت پر کھڑی حکومت کے ہوتے ہوئے ملکی استحکام مشکل ہے، ملکی سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے 2025 میں صاف شفاف الیکشن کا ہونا ضروری ہے، جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمن کا پرزور مطالبہ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں