اسلامیہ کالج ہاسٹل سے طالبعلم کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

پشاور(آئی این پی )پشاور کے اسلامیہ کالج ہاسٹل سے طالبعلم کی پنکھے سے لٹکی لاش بر آمدہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی طالبعلم ضیا الدین کا تعلق دیرسے ہے جو کہ لا کا طالب علم تھا۔طالبعلم کے کمرے سے والد کے نام ایک خط بھی ملا ہے۔پولیس نے کیس کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں