نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے ہنگامی انخلا کی مشق مکمل

گوادر (آئی این پی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی ہنگامی انخلاء کی مشق مکمل کرلی گئی ہیں۔پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے)کے مطابق مشترکہ ہنگامی مشق کا مقصد ایئرپورٹ کے ایمرجنسی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر بنانا تھاہنگامی مشق ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں منعقد ہوئی ہنگامی انخلاء کی مشق کا انعقاد چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر (سی ایف آر او) کی قیادت میں ہوا،سی ایف آر او نے ایمرجنسی طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ فراہم کی، مشق میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ائیرلائن، اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے نمائندوں نے حصہ لیا,مشق کے شرکاء نے ایواکوئیشن، مواصلاتی حکمت عملی اور مختلف ٹیموں کے درمیان ہم آہنگی پروٹوکولز کی مشق کی،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیفٹی/حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے,ایئرپورٹ انتظامیہ سیفٹی پروٹوکولز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مزید باقاعدہ مشقوں اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گی۔